بلوچستان کے 32 اضلاع کے قیدی بلدیاتی انتخابات میں ووٹ ڈالنے سے محروم

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) بلوچستان کے 32اضلاع کے قیدی بلدیاتی انتخابات میں ووٹ ڈالنے سے محروم رہ گئے، آئی جی جیل خانہ جات ملک شجاع کاسی کے مطابق بلدیاتی انتخابات میں پوسٹل بیلٹ کے حوالے سے الیکشن کمیشن سے کوئی مراسلہ موصول نہیں ہوا ہے،صوبے کے32اضلاع کے جیلوں اور لاک اپ میں دو ہزار قیدی ہیں، اس حوالے سے رابطہ کرنے پر صوبائی الیکشن کمشنر فیاض حسین مرادنے بتایا کہ بلدیاتی الیکشن ایکٹ 2010 میں پوسٹل بیلٹ کی کوئی اجازت نہیں ہے قیدیوں کو پوسٹل بیلٹ مہیا کرنے کیلئے کوئی مراسلہ جاری نہیں کیا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے