وزیر اعظم سے شاہ زین بگٹی کی ملاقات،موجودہ ملکی سیاسی پر تفصیلی گفتگو و مشاورت
اسلام آبا د(ڈیلی گرین گوادر)وزیر اعظم شہباز شریف سے وزیر انسدادِ منشیات نوبزادہ شاہ زین بگٹی نے ملاقات کی جس میں موجودہ ملکی سیاسی پر تفصیلی گفتگو و مشاورت کی گئی۔ملاقات میں نوبزادہ شاہزین بگٹی نے وزیرِ اعظم کو پیر کوہ ڈیرہ بگٹی میں ہیضہ کی وباء پر قابو پانے کے کامیاب آپریشن کی تفصیلات سے آگاہ کرنے کے ساتھ ساتھ وزیرِ اعظم کی اس اقدام میں خصوصی دلچسپی اور بلوچستان کے متاثرہ خاندانوں کی فی الفور مدد پر خراجِ تحسین پیش کیا۔وزیرِ اعظم نے مقامی آبادی کو صاف پانی کی فراہمی کے حوالے سے اقدامات کو یقینی بنانے اور مستقبل میں ایسے واقعات سے بچاؤ کیلئے جامع حکمتِ عملی مرتب کرنے کی ہدایات جاری کیں۔ وزیر اعظم نے کہاکہ حکومت کو بلوچستان کی محرومیوں کا بخوبی احساس ہے جنہیں دور کرنے کیلئے حکومت ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کر رہی ہے۔ وزیر اعظم نے کہاکہ وباء کے سد باب کیلئے وفاقی و صوبائی اداروں، بالخصوص ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف کی کوششیں قابل ستائش ہیں۔