وزیراعظم شہباز شریف آج قوم سے خطاب کریں گے
اسلام آباد (ڈیلی گرین گوادر) وزیراعظم شہباز شریف ملک میں جاری سیاسی اور معاشی بحران کے دوران جمعہ کو قوم سے خطاب کریں گے۔وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے قوم سے خطاب کیے جانے کی تصدیق وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کی۔
انہوں نے کہا کہ پٹرول کی قیمت بڑھنے سے تھوڑی سی مہنگائی بھی بڑھے گی، ایسا فیصلہ کرنا ہمارے لیے آسان نہیں تھا، مفتاح اسماعیل قیمتیں بڑھنے سے ہمیں سیاسی طور پر نقصان ہو گا، سبسڈی کی مد میں 120 ارب ماہانہ نقصان ہو رہا تھا، گارنٹی دیتا ہوں آئی ایم ایف پروگرام بحال ہو گا، دوحا میں آئی ایم ایف سے بڑے اچھے مذاکرات ہوئے۔
مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ گارنٹی دے رہا ہوں کہ ملک دیوالیہ نہیں ہوگا، آج ہم نے پہلا بڑا مثبت قدم اٹھایا ہے، وزیراعظم اورتمام وزرا کو پولیٹکل سیاسی ٹف سٹیپ لینے پرمبارکباد دیتا ہوں، اپوزیشن کوکہنے دے جو مرضی کہے، ہم نے معیشت کو بہتر کرنا ہے۔ اس وقت ہمارے لیے ریاست کا مفاد عزیز ہے، پٹرولیم قیمتیں بڑھائے بغیر آئی ایم ایف پروگرام نہیں مل سکتا۔