منکی پاکس کی تشخیص کیلئے ٹیسٹنگ کٹس جلد پہنچ جائیں گی،وزیر صحت

اسلام آباد(ڈیلی گرین گوادر)وفاقی وزیر صحت عبدالقادر پٹیل نے کہا ہے کہ حکومت نے جسمانی خارش کی بیماری ‘منکی پاکس’ کی ٹیسٹنگ کٹس کا آرڈر دے دیا ہے۔

ساتھ ہی انہوں نے ان رپورٹس کو مسترد کردیا کہ اس مرض کے کچھ کیسز پاکستان میں بھی رپورٹ ہوئے ہیں۔

خیال رہے کہ منکی پاکس ایک متعدی بیماری ہے جو رواں ماہ مئی کے دوران یورپ میں سامنے آئی تھی اور متحدہ عرب امارات میں بھی اس کا کیس رپورٹ ہوچکا ہے۔

بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ‘ہم نے (ٹیسٹنگ کے لیے) کٹس کا آرڈر دے دیا ہے جو جلد پہنچ جائیں گی۔

انہوں نے پاکستان میں اس بیماری کے پھیلاؤ کی رپورٹس کو گمراہ کن قرار دیتے ہوئے کہا کہ انہیں سنجیدہ نہیں لینا چاہیے۔

وزیر صحت نے کہا کہ ‘ہم نے ملک کے تمام داخلی مقامات پر سب (عملے) کو الرٹ کردیا ہے اور اب تک کوئی کیس سامنے نہیں آیا’۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے