کراچی، جناح اسپتال میں طلبہ تنظیموں کا جھگڑا، تین افراد زخمی

کراچی(ڈیلی گرین گوادر) جناح اسپتال میں دوطلبہ تنظیموں میں جھگڑے کے نتیجے میں 3 افراد زخمی ہوگئے۔پولیس کے مطابق طلبہ تنظیموں کے درمیان جھگڑا جھنڈا لگانے پر ہوا جس کے پیش نظر طلبا مشتعل ہوگئے اور جھگڑے کے نتیجے میں 3 افراد متاثر ہوئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ جھگڑے کے بعد اسپتال انتظامیہ نے پولیس اور رینجرزکوطلب کرلیا تاہم اب اسپتال میں حالات قابو میں ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے