پی ٹی آئی رہنماؤں کیخلاف مقدمات درج

لاہور(ڈیلی گرین گوادر) لاہور میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنماؤں کے خلاف مقدمات درج کر لیے گئے۔پنجاب میں لانگ مارچ کے موقع پر املاک کو نقصان پہنچانے سمیت دیگر دفعات کے تحت پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف مقدمات درج کیے گئے ہیں۔ جن رہنماؤں کے خلاف مقدمات درج کیے گئے ان میں جمشید اقبال چیمہ، مسرت چیمہ، حسان نیازی اور زبیر نیازی شامل ہیں۔مقدمات سینکڑوں نامعلوم افراد کے خلاف بھی درج کیے گئے ہیں۔ مقدمات تھانہ گلبرگ، بھاٹی گیٹ، شاہدرہ اور اسلام پورہ میں درج کیے گئے ہیں۔

پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف پولیس اہلکاروں پر تشدد، اغوا، اینٹی رائٹ سامان چھیننے، سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے سمیت دیگر دفعات کے تحت مقدمات درج کیے گئے ہیں۔واضح رہے کہ گزشتہ روز پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے لانگ مارچ کا اعلان کر رکھا تھا تاہم انتظامیہ کی جانب سے جگہ جگہ رکاوٹیں کھڑی کر کے راستے بند کر دیئے گئے تھے تاہم پی ٹی آئی کارکنان نے رکاوٹوں کو زبردستی ہٹا کر اسلام آباد پہنچنے کی کوشش کی اس دوران پی ٹی آئی کارکنان اور پولیس کے درمیان جھڑپیں بھی ہوئیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے