مرکزی قیادت کی ہدایت پرمیرعبدالقدوس بزنجو کیساتھ ہیں، نصیب اللہ مری
کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر) پاکستان تحریک انصاف کے بلوچستان اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر نصیب اللہ مری نے کہاہے کہ مرکزی قیادت کی ہدایت پر میرعبدالقدوس بزنجو کے ساتھ ہیں ، جن لوگوں نے تحریک عدم اعتماد لاہا ہے ان کے ساتھ اکثریت نہیں ہے مذاکرات کے دروازے عدم اعتماد جمع ہونے تک ہے عدم اعتماد جمع ہونے کے بعد مذاکرات نہیں ہو ں گے ۔ان خیالات کااظہار انہوں نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ نصیب اللہ مری نے کہاکہ تحریک عدم اعتماد آج جمع ہو گی پتہ چل جائے گا اکثریت کس کے پاس ہے پاکستان تحریک انصاف کو مرکز سے ہدایت ہے کے ہم قدوس بزنجو کی حمایت کریں جن لوگوں نے تحریک عدم اعتماد لاہا ہے ان کے ساتھ اکثریت نہیں ہے۔انہوں نے کہاکہ مذاکرات کے دروازے عدم اعتماد جمع ہونے تک ہے عدم اعتماد جمع ہونے کے بعد مذاکرات نہیں ہو نگے۔ پارٹی کے ساتھ نا دینے والوں کے خلاف کاروائی ہو سکتی ہے۔