طالبان حکومت کی بھارت کوکابل میں دوبارہ سفارتخانہ کھولنے کی پیشکش

کابل: طالبان حکومت نے بھارت کو کابل میں دوبارہ سفارتخانہ کھولنے کی پیشکش کردی۔ قطرمیں طالبان کے سیاسی دفترکے ترجمان سہیل شاہین نے ایک انٹرویو میں کہا کہ بھارت کابل میں دوبارہ سفارتخانے کھولے گا تو اس کے سفارتکاروں کومکمل سیکورٹی فراہم کی جائے گی۔ بھارت کوقومی اورباہمی مفادات کے بنیاد پرطالبان حکومت سے تعلقات قائم کرنا چاہئیں اورسابق افغان حکام سے روابط نہیں رکھنے چاہئیں۔افغانستان میں کام کرنے والے تمام غیرملکی سفارتکاروں کو مکمل تحفظ فراہم کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے۔بہت سے سفارت خانے کابل میں کام کررہے ہیں اورانہیں بھرپورسیکورٹی دی گئی ہے۔بھارتی سفارت خانے اورسفارتکاروں کوبھی سیکورٹی فراہم کی جائے گی۔اگربھارت افغانستان میں جاری منصوبے مکمل کرنا چاہے گا یا نئے منصوبے شروع کرنا چاہے گا تو اس کا خیرمقدم کریں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے