سعودی عرب: ٹیکسی ڈرائیوروں کیلئے یونیفارم کی منظوری

سعودی عرب: (ڈیلی گرین گوادر) سعودی عرب نے ٹیکسی ڈرائیوروں کے لیے یونیفارم کی منظوری دے دی۔ سعودی پبلک ٹرانسپورٹ اتھارٹی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ٹیکسی اور موبائل ایپ ٹیکسی سروس کو جدید بنانےکے لیے متعدد تبدیلیاں لائی جارہی ہیں جبکہ پالیسی پر 12 جولائی سے عملدرآمد شروع ہوجائے گا۔رپورٹ کے مطابق ٹیکسیوں کے لیے نئی گاڑیاں استعمال ہوں گی اور پرانی گاڑیوں پر پابندی لگائی جائے گی۔ جب کہ ڈرائیوروں کے یونیفارم سے ٹرانسپورٹ سروس کا معیار بلند ہوگا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے