جماعت اسلامی الخدمت فاؤنڈیشن کی جانب سے شیرانی کے جنگلات میں لگی آگ سے متاثرہ خاندانوں میں راشن تقسیم

ژوب(ڈیلی گرین گوادر) جماعت اسلامی الخدمت فاؤنڈیشن کی جانب سے شیرانی کے جنگلات میں لگی آگ سے متاثرہ خاندانوں میں اپنے وعدے کے مطابق راشن تقسیم کیا گیا۔اس سے دو روز پہلے جماعت اسلامی الخدمت فاؤنڈیشن کے صوبائی صدر انجینئر جمیل احمد کرد،ڈیزاسٹر مینجمنٹ ڈائریکٹر دین محمد کاکڑ،جماعت اسلامی ژوب کے تعلقات عامہ کے نگران مولوی امان اللہ،جماعت اسلامی شیرانی کے امیر منتخب کونسلر ضیاء الحق شیرانی،اور جماعت اسلامی ژوب صدر الخدمت فاؤنڈیشن مولانا عبد المالک شاہین،اور ٹیم نے شیرانی جنگلات میں لگی آگ کا دورہ کیا غمزدہ خاندانوں کے ساتھ تعزیت کی گئی اور فوت شدہ لواحقین کیلئے پورے ایک مہینے کا راشن انکے گھر تک پہنچایا آگ سے متاثرہ خاندانوں میں کلی سمزئی،شرغلی،سرلکی کے لوگوں میں راشن انکے گھروں تک پہنچایا اس پہلے کسی نمائندہ نے انکے ساتھ تعاون نہیں کیا تھا سوائے صرف دوروں کے۔الخدمت فاؤنڈیشن نے متاثرہ گاؤں میں صاف پانی کی فراہمی بچوں کیلئے سکول دینے کا بھی وعدہ کیا جس پر علاقے کے مشران نے جماعت اسلامی الخدمت فاؤنڈیشن کا شکریہ ادا کیا کہ انکی وجہ سے ھمارے حقوق ہمیں اپنے گھر تک پہنچ گئے۔جماعت اسلامی کے نمائندے تور غر کا دورہ کرکے آگ سے متاثرین کو امداد اور دوسری ضروریات کی چیزیں اپنے وعدے کے مطابق انکے دہلیز تک پہنچائی گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے