بلوچستان عوامی پارٹی کے 8،پی ٹی آئی کے 5،عوامی نیشنل پارٹی کے 2اراکین اسمبلی اجلاس میں شریک ہوئے

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)بلوچستان عوامی پارٹی کے 8،پی ٹی آئی کے 5،عوامی نیشنل پارٹی کے 2اراکین اسمبلی اجلاس میں شریک ہوئے، جمعرات کو بلوچستان اسمبلی کے اجلاس میں بی اے پی کے 24میں سے 7اراکین جام کمال خان، میر ظہور بلیدی، میر عارف جا ن محمدحسنی، میر سلیم کھوسہ، مٹھا خان کاکڑ، سردار سرفراز ڈومکی، حاجی محمد خان لہڑی اجلاس میں شریک ہوئے جن میں سے 6نے تحریک عدم اعتماد پیش کرنے کی حمایت کی اسی طرح قائم مقام اسپیکر سمیت پی ٹی آئی کے 7میں سے 5ارکان نے اجلاس میں شرکت کی جن میں سے تین نے تحریک پیش کرنے کی حمایت کی جبکہ صوبائی وزیر مبین خلجی اور عمر جمالی اجلاس میں شریک نہیں ہوئے،عوامی نیشنل پارٹی کے چار میں سے دو اراکین اصغر خان اچکزئی اور شاہینہ مہترزئی نے اجلاس میں شرکت کی اور تحریک پیش کرنے کی حمایت کی جبکہ دو اراکین صوبائی وزیر انجینئر زمرک خان اچکزئی اور ملک نعیم بازئی نے اجلاس میں شرکت نہیں کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے