اسلام آباد میں جلاؤ گھیراؤ اور توڑ پھوڑ، عمران خان سمیت دیگر رہنماؤں کیخلاف مقدمات درج

اسلام آباد (ڈیلی گرین گوادر)اسلام آباد میں جلاؤ گھیراؤ اور توڑ پھوڑ پر چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان سمیت اسد عمر اور سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل کے خلاف مقدمات درج کرلیے گئے۔

لانگ مارچ کے دوران اسلام آباد میں جلاؤ گھیراؤ اور توڑ پھوڑ پر عمران خان، اسد عمر، عمران اسماعیل اور دیگر پی ٹی آئی رہنماؤں سمیت 150 افرادکے خلاف مقدمات درج کیےگئے ہیں۔

پی ٹی آئی رہنما راجہ خرام نواز ،علی امین گنڈا پور اور علی نواز اعوان کے خلاف بھی مقدمات درج کرلیےگئے ہیں۔ مقدمات تھانہ کوہسار میں درج کیےگئے اور پولیس نے مقدمات میں 39 افراد کی گرفتاری بھی ظاہرکردی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے