ٹیکساس : اسکول میں مسلح نوجوان کی فائرنگ سے 19 بچوں سمیت 21 افراد ہلاک

امریکی ریاست ٹیکساس کے ایک ایلیمنٹری اسکول میں ایک 18 سالہ بندوق بردار نے کلاس رومز میں جا کر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں کم از کم 19 بچے ہلاک ہو گئے ہیں۔امریکی خبررساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس ‘اے پی’ کی رپورٹ کے مطابق حملہ آور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ہاتھوں مارا گیا، حکام نے بتایا کہ مرنے والوں میں 2 بالغ افراد بھی شامل ہیں، گورنر گریگ ایبٹ نے کہا کہ ان 2 افراد میں ایک استاد بھی شامل ہیں۔روب ایلیمنٹری اسکول میں فائرنگ کا یہ تازہ واقعہ، دسمبر 2012 میں نیو ٹاؤن (کنیکٹی کٹ) میں سینڈی ہک ایلیمنٹری میں ایک بندوق بردار کے ہاتھوں 20 بچوں اور 6 بالغ افراد کی ہلاکت کے بعد سے امریکی گریڈ اسکول میں ہونے والا سب سے مہلک حملہ ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے