وزیراعلی بلو چستان کے خلاف تحریک عدم اعتماد صورتحال کی بہتری کیلئے لارہے ہیں، میر سلیم احمد کھوسہ

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)رکن اسمبلی میر سلیم احمد کھوسہ نے کہا ہے کہ وزیراعلی بلو چستان میر عبد القدو س بزنجو کے خلاف تحریک عدم اعتماد بلوچستان کی صورتحال کی بہتری کے لئے لارہے ہیں،اتحادی جماعتوں کا تعاون حاصل ہے تبدیلی آکر رہے گی،یہ بات انہوں نے بدھ کو اپنے ایک بیان میں کہی، انہوں نے کہاکہ جو وزیراعلی عوام کو پیاس اور دھکتی آگ سے چھٹکارہ نہ دلاسکے اسے اقتدار میں رہنے کا حق نہیں ہے، ہم بلوچستان کے عوام کو جوا ب دے ہیں اور غیر سنجیدگی کے خلاف کھڑے ہیں،میر سلیم احمدکھوسہ نے کہا کہ بلوچستان کو کسی کے ذاتی مفادات کی بھینٹ چڑھتے نہیں دیکھ سکتے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے