اے این ایف بلوچستان کی کارروائی،قلعہ عبد اللہ سے 516 کلوگرام منشیات برآمد
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)اے این ایف بلوچستان نے ضلع قلعہ عبداللہ میں بڑی کارروائی کرتے ہوئے 516کلوگرام منشیات برآمد کرلی۔ ترجمان کے مطابق برآمدشدہ منشیات افغانستان سے کلی حرمبی کے مقام پر سمگل اورپہاڑوں میں ذخیرہ کی گئی تھی، منشیات کی بھاری کھیپ گوادر کے راستے بیرون ملک اسمگل کی جانی تھی،برآمدشدہ منشیات میں 410 کلو گرام افیون اور106کلوگرام ہیروئن شامل ہے۔ترجمان اے این ایف ہیڈ کوارٹر کے مطابق انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی۔