کیلیگرافرز(کاتبان) ہماری ثقافت کا اہم حصہ ہیں، مولانا عبدالرحمن رفیق

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) جمعیت علماء اسلام ضلع کوئٹہ کے امیر مولانا عبد الرحمن رفیق سے کیلی گرافرز ایسوسی ایشن آف بلوچستان کے وفد نے مرکزی صدر استاد حافظ محمد صادق مرکزی جنرل سیکریٹری استاد محمدرفیق کی قیادت میں ملاقات کی،وفد نے جمعیت علماء اسلام کے ضلعی امیر مولانا عبد الرحمن رفیق کو کلچر ڈپارٹمنٹ کی جانب سے اسلامک آرٹ، کیلیگرافرز اور پینٹرز کے ساتھ متوازی رویہ اور اپنے مطالبات سے آگاہ کیا۔ مولانا عبد الرحمن رفیق نے کہا کہ کیلیگرافرز(کاتبان) ہماری ثقافت کا اہم حصہ ہیں، کوڈ 19فنڈ اور ویلفیئر آرٹ فنڈ میں تمام خطاطان اور فن خطاطی سے وابستہ افراد کو نظر انداز نہ کیاجائے، اسلامک آرٹ خصوصاً فن خطاطی بلوچستان کی ثقافت کا اہم حصہ ہے اس کو نظر انداز کرنا ناقابل برداشت عمل ہوگا، اْنہوں نے کہا کہ تمام تعلیمی اداروں میں کیلیگرافی کے شعبوں میں ان کی ملازمت کے مواقع فراہم کئیے جانے چاہیئں، ضلعی امیر مولانا عبد الرحمن رفیق نے کہا کہ محکمہ ثقافت کی آڑ میں من پسند افراد پر جو خطیر رقوم جس طرح اڑائی جاتی ہے اس پر جمعیت علماء اسلام کی نظر ہے وقت آنے پر سوال وجواب ضرور ہوگا۔انہوں نے کہاکہ کیلگرافی کواسلامی فن کو کلچر کا حصہ سمجھتے ہوئے حکومت کو ان کے مطالبات تسلیم کرنے ہوں گے، کرونا فنڈ لسٹ میں پینٹروں کے نام شامل کئیے جائیں،ملک کی ثقافت کی امین شعبے کو نظر انداز نہیں کرنا چاہیے، انہوں نے کہا ثقافت سے متعلقہ محکموں نے ہمیشہ اسلامی فن جوکہ پاکستان کی پہچان ہے کو نظر انداز کیا جارہا ہے، انہوں نے کلچر ڈپارٹمنٹ کے بعض افسروں کی جانب سے اسلامی فن کے حوالے سے منفی سوچ کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اس حوالے سے تحقیقات کرکے اقدام کیا جائے گا۔ گیلیگرافرز ایسوسی ایشن آف بلوچستان نے جمعیت علماء اسلام ضلع کوئٹہ کے امیر مولانا عبد الرحمن رفیق ضلعی جنرل سیکرٹری حاجی بشیر احمد کاکڑ اور دیگر اراکین کا تعاون کرنے پر شکریہ ادا کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے