پیرامیڈیکل اسٹاف کی اپ گریڈیشن کے مسئلے کو حل کرے بصورت دیگر ملازمین احتجاج پر مجبورہونگے،حاجی شفامینگل

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) پیرامیڈیکل اسٹاف ایسوسی ایشن سول ہسپتال کوئٹہ کے صدر حاجی شفامینگل ، وائس چیئرمین پائند خان کاکڑ، بی اینڈ آر سول ہسپتال یونٹ ک بہادر شاہ ،نعیم خان اور چلڈرن ہسپتال کوئٹہ کے سجاد احمد ،حفیظ اللہ کاسی نے کہا ہے کہ چلڈرن ہسپتال کوئٹہ کے ملازمین کو ہائیکورٹ کے احکامات کے باوجود تاحال مستقل نہ کرنا توہین عدالت کے ذمرے میں آتا ہے ،بی اینڈ آر سول ہسپتال یونٹ کے ملازمین کی پروموشن اور پیرامیڈیکل اسٹاف ایسوسی ایشن کی اپ گریڈیشن میں رکاوٹیں پیداکرنے کی مذمت کرتے ہیں اور محکمہ صحت کے اعلیٰ حکام نے فوری طور پرملازمین کے جائز مطالبات حل نہ کئے تو ملکر مشترکہ اجلاس کرنے پر مجبور ہونگے۔ یہ بات انہوں نے منگل کو بی اینڈ آر سول ہسپتال یونٹ کوئٹہ کے زیر اہتمام منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔انہوں نے کہا کہ محکمہ صحت کے ملازمین اور پیرامیڈیکس گونا گوں مسائل کا شکار ہیں لیکن محکمہ صحت کے حکام بالا ملازمین کے جائز مسائل حل کرنے کی بجائے لیت و لعل سے کام لے رہے ہیں جس کی ہم مذمت کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان ہائیکورٹ کے احکامات کے باوجود چلڈرن ہسپتال کوئٹہ کے ملازمین کو تاحال مستقل نہیں کیا گیاجوتوہین عدالت کے زمرے میں آتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ صحت فوری طور پر بی ایند آر سول ہسپتال یونٹ کے ملازمین کی پرموشن اور پیرامیڈیکل اسٹاف ایسوسی ایشن کی اپ گریڈیشن کے مسئلے کو حل کرے بصورت دیگر ملازمین احتجاج پر مجبورہونگے جس کی تمام ترذمہ داری محکمہ صحت اور صوبائی حکومت پرہوگی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے