وزیراعلیٰ کے خلاف تحریک عدم اعتماد کا معاملہ جلد خوش اصلوبی سے طے کرلیا جائیگا،مولانا عبدالواسع

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) جمعیت علماء اسلام کے صوبائی امیر وفاقی وزیر ہاؤسنگ مولانا عبدالواسع نے کہا ہے کہ شیرانی کے جنگلات میں لگنے والی آگ پر 98فیصد تک قابو پالیا گیا ہے، وزیراعلیٰ کے خلاف تحریک عدم اعتماد کا معاملہ جلد خوش اصلوبی سے طے کرلیا جائیگا۔یہ بات انہوں نے منگل کو وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ کوئٹہ میں صوبائی وزیر نور محمد دمڑ، چیف سیکرٹری بلوچستان عبدالعزیز عقیلی، ترجمان حکومت بلوچستان فرح عظیم شاہ و دیگر کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی، انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے شیرانی کے جنگلات میں لگنے والی آگ کو بجھانے کے لئے نمائندہ مقرر کیا تھا انہوں نے کہا کہ میرے دو گھنٹوں کے نوٹس پر وزیراعلیٰ چیف سیکرٹری اور کورکمانڈر نے اجلاس بلا کر تیاریاں کیں اور شیرانی کا فضائی دورہ کر کے جائزہ لیا انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے آگ بجھانے کے لئے ایران سے رابطہ کر کے کوششیں شروع کیں اور ایرانی حکومت کی جانب سے طیارہ بھیجا گیا وزیراعظم نے متاثرین کو معاوضہ دینے اور ریلیف فراہم کرنے کے لئے تمام وسائل بروئے کار لانے کی ہدایت کی انہوں نے کہا کہ بلوچستان حکومت کے تمام ذمہ داروں نے بروقت اقدامات شروع کئے تھے جس میں وفاقی حکومت کی شمولیت کے بعد مزید تیزی آئی اس وقت 98فیصد آگ بجھ چکی ہے تاہم اب بھی انگارے موجود ہیں اگر تیز ہوا نہ چلی تو آج یا کل تک آگ ختم ہو جائیگی انہوں نے کہا کہ آفات آتی ہیں مگر حکومت کا کام عوام کو ریلیف دینا اور انکی مدد کرنا ہے اس سے قبل بھی ایک حکومت تھی جس نے ہزارہ برداری کی لاشیں 10دن پڑی رہنے کے باوجود آنے کی زخمت نہیں کی موجودہ وزیراعظم میاں شہباز شریف نے دو گھنٹوں کے اندر ایک فون پر تمام تر اقداما ت اٹھائے انہوں نے کہاکہ حکومت پاکستان کی جانب سے ایران کی حکومت کا شکرگزار ہوں کہ انہوں نے آگ بجھانے کے لئے طیارہ بھجوایا انہوں نے کہا کہ آگ کے باعث12سے15کلومیٹر کا علاقہ متاثر ہوا ہے حکومت نے 500سے زائد خاندانوں کو محفوظ مقام پر منتقل کیا اور انہیں سہولیات فراہم کی گئی ہیں آگ کے باعث تین افراد جاں بحق ہوئے ہیں صوبائی حکومت نے ان کے لئے 10،10لاکھ روپے کا اعلان کیا ہے جبکہ وفاقی حکومت کی جانب سے بھی انہیں معاوضہ دینے کی سفارش کی جائیگی ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ مستقبل میں جنگلات جیسا قیمتی اثاثہ بچانے کے لئے آگ بھجانے والے جہاز کا فوری طور پر انتظام کی جائیگا ساتھ ہی جنگلات کو دوبارہ اگانے کے لئے بھی انتظامات کئے جائیں گے انہوں نے کہا کہ آگ لگنے کے باعث نقصانات کا تخمینہ لگایا جارہا ہے جنکا ازالہ کیا جائیگا آگ لگنے کی وجوہات کے حوالے سے مختلف اطلاعات ہیں حتمی وجوہات کے تعین کے لئے تفتیش جاری ہے ایک سوال کے جواب میں مولانا عبدالواسع نے کہا کہ فی الحال جہاز مہیاکردیا گیا ہے وہ جہاں سے بھی پانی بھرے گا وہ اسکی انتظامیہ کا کام ہے انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ عبدالقدوس بزنجو،جام کمال خان،سردار یار محمد رند میرے گھر آئے تھے ہم سیاسی لوگوں ہیں تحریک عدم اعتماد کا مسئلہ خوش اصلوبی سے طے کریں گے مسئلے کو اچھی طرح حل کر لیں گے جلد ہی اچھی خبریں مل جائیں گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے