مرحوم حاکم علی زرداری نے اپنی پوری زندگی عوام کے حقوق کیلئے جدوجہدکی،میر چنگیز جمالی
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)پاکستان پیپلزپارٹی بلوچستان کے صدر میر چنگیز خان جمالی،جنرل سیکرٹری روزی خان کاکڑ،سیکرٹری اطلاعات سردارسربلندجوگیزئی نے حاکم علی زرداری کو انکی خدمات پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ مرحوم نے اپنی پوری زندگی عوام کے حقوق کیلئے جدوجہدکی جس کی راہ میں انہیں بہت سی تکالیف بھی برداشت کرنی پڑیں،آج ہم مرحوم کی برسی ان حالات میں منارہے ہیں جب سابقہ نا اہل اورسلیکٹڈ حکمرانوں کی ناقص پالیسیوں کی بدولت ملک سنگین معاشی بحران سے دوچار ہے۔یہاں جاری ہونے والے اپنے ایک مشترکہ بیان میں انہوں نے کہا کہ مرحوم حاکم علی زرداری نے اپنی پوری زندگی عوام کے حقوق کے حصو ل کیلئے جدوجہد گزاری اور اس راہ میں انہیں سیاسی انتقام کابھی نشانہ بنایاگیا لیکن انہوں نے اپنے اصولوں پر کوئی سودے بازی نہیں کی۔ انہوں نے کہا کہ مرحوم حاکم علی زرداری کو انکی 11ویں برسی پر خراج عقیدت پیش کرتے ہیں مرحوم کے ادھورے مشن کو آج انکے پوتے وپاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری آگے لیکر چل رہے ہیں اورانشاء اللہ انکے مشن کو پایہ تکمیل تک پہنچائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ مرحوم حاکم علی زرداری کی برسی آج ہم ایسے حالات میں منارہے ہیں جب سلیکٹڈ اور نا اہل سابق وزیراعظم اورانکی ٹیم کی ناقص پالیسیوں کی بدولت ملک شدید معاشی بحران سے دوچار ہے اور سیاسی جماعتیں ملکر ملک کو معاشی بحران سے نکالنے اورملک کو ڈیفالٹر ہونے سے بچانے کی جدوجہد میں مصروف ہیں۔