حقیقی آزادی انقلاب کی راہ میں گرفتار ہونے والے قومی ہیرو ہیں ، قاسم سوری
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کے صدر اور سابق ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری نے کہا کہ جس طرح گزشتہ رات پنجاب میں پاکستان تحریک انصاف کے سینئر عہدیداروں اور کارکنوں کے گھر پر چھاپے مارکر چادر اور چاردیواری کو پامال کیا ہے یہ حقیقی آزادی مارچ کی کامیابی کی دلیل ہے امپورٹڈ حکومت کی بوکھلاہٹ اور چادر و چار دیواری کے تقدس کی پامالی نے بتا دیا ہے کہ بھکاری حکومت عوامی حقیقی آزادی کے مارچ سے کتنی خوفزدہ اور ذہنی مریض بن چکی ہے کیونکہ انکو یقین ھے کہ باشعور پاکستانی قوم جاگ چکی ہے جو اپنے سرزمین پاکستان کی بقاہ، حقیقی آزادی، خود مختیاری اور سالمیت کا پرچم لیکر قائد انقلاب چئیرمین عمران خان کی آواز پر لبیک کہتے ہوئے حقیقی آزادی مارچ میں شریک ہونگی 25 مئی کو پاکستانی قوم امریکی کی غلامی سے آزادی، ڈولر کے عوض ضمیر اور وطن کا سودا کرنے والے سیاستدانوں سے نجات حاصل کرکے ہی دم لینگے اس حقیقی آزادی انقلاب کی راہ میں گرفتار ہونے والے قومی ہیرو ہیں آج پوری قوم کو ان پر فخر ھے اور تاریخ میں انھیں سنہرے الفاظ میں یاد کیا جائے گا اس کے برعکس نااھل جعلی اور امپورٹڈ حکومت کے کہنے غیر قانونی طور باعزت پاکستانیوں کے چادر چار دیواری کو پامال کرنے ریاستی عملے کو منفی کردار سے یاد کیا جائے گا