جو منحرف ارکان تحریک عدم اعتماد کی ووٹنگ میں حصہ لیں گے وہ اپنی نشست سے ہاتھ دھو بیٹھیں گے،وزیر اعلیٰ بلو چستان

کوئٹہ(این این آئی) و زیر اعلیٰ بلو چستان میر عبد القدوس بزنجو نے کہا ہے کہ مجھے اتحادی جماعتوں کے اکثریتی ارکان کی حمایت حاصل ہے،جو منحرف ارکان تحریک عدم اعتماد کی ووٹنگ میں حصہ لیں گے وہ اپنی نشست سے ہاتھ دھو بیٹھیں گے، یہ بات انہوں نے منگل کو اپنے ایک بیان میں کہی، انہوں نے کہاکہ سپریم کورٹ کے حالیہ فیصلے کے بعدبی اے پی کے 7منحرف ارکان کاووٹ شمار نہیں ہوگاجو منحرف ارکان ووٹنگ میں حصہ لیں گے وہ اپنی نشست سے ہاتھ دھو بیٹھیں گے، وزیر اعلیٰ میر عبد القدوس بزنجو نے کہاکہ منحرفین کی تحریک عدم اعتماد کے حوالے سے کاوشیں بے سود ثابت ہونگی،بی اے پی کے اکثریتی گروپ کا کوئی رکن اسمبلی اجلاس میں شریک نہیں ہوگا، انہوں نے کہاکہ مجھے اتحادی جماعتوں کے اکثریتی ارکان کی حمایت حاصل ہے،بی اے پی کے اکثریتی پارلیمانی گروپ کاکوئی رکن تحریک عدم اعتماد میں حصہ نہیں لے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے