جنگل و جنگلی حیات انسانی زندگی اور سماج کے لئے ضروری ہیں، نیشنل پارٹی

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) نیشنل پارٹی کے ترجمان نے کہاکہ کوہ سلیمان اور شیرانی کے جنگلات میں لگی آگ پر قابو نہ پانا نااہلی اور غفلت کی انتہا ہے۔جنگلات اور جنگلی حیات کا اس طرح کا نقصانات تشویشناک ہے۔ یہ خطہ پہلے ہی سے ماحولیاتی تبدیلی کے زیر اثر ہے اور ایسے میں جنگلات کا صفایا ہونا مذید لمحہ فکریہ ہے۔بیان میں کہا گیا کہ جنگل و جنگلی حیات انسانی زندگی اور سماج کے لئے ضروری ہیں جنگلات اور درختوں کی وجہ سے انسانیت محفوظ ہوتی ہے۔ بیان میں کہا گیا کہ افسوس امر یہ ہے کہ گزشتہ کئی دنوں سے شیرانی اور کوہ سلیمان کے جنگلات کو آگ نے لپیٹ میں لیا ہے جہاں انسانی جانوں اور قیمتی جنگلات کے ضیاع ہونے کے امکانات ہیں۔ لیکن حکومت اپنے اندرونی بحران اور اختلافات کا شکار ہے جبکہ حالیہ طوفانی آگ نے لوگوں روزگار سمیت ہر چیز کو تباہ و برباد کرکے رکھ دیا لیکن حکمرانوں کے کانوں میں جو تک نہیں رینگتی۔ بیان میں کہا گیا کہ حکومتی غفلت و نااہلی کی تحقیقات اور آگ لگنے کے محرکات کو سامنے لایا جائے۔یہ ایک قومی نقصان ہے اور اس کے ذمہ داروں کو سامنے لاکر قانون کے مطابق سزا دی جائے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے