بلوچستان بھر میں منشیات فروشوں اور انکے اڈوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا سلسلہ جاری

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) آئی جی پولیس بلوچستان محسن احسن بٹ کی خصوصی ہدایت پر بلوچستان بھر میں منشیات فروشوں اور انکے اڈوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا سلسلہ جاری ہے اس سلسلے میں (مند) سوروں بازار میں ڈسٹرکٹ پولیس اور لیویز فورس نے مشترکہ طور پر کارروائی کرتے ہوئے متعدد منشیات کے عادی افراد کو گرفتار اور منشیات کے اڈوں کو مسمار کر دیئے اس حوالے سے آئی جی پولیس بلوچستان نے پولیس کو تمام اضلاع اور ڈویژن میں منشیات کے اڈوں اور منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کرنے کی ہدایت کی ہے اس سلسلے میں ضلعی انتظامیہ اور پولیس منشیات فروشوں کے خلاف موثر کارروائی کرنے کے ساتھ ساتھ منشیات کے عادی افراد کو گرفتار کر کے اصلاحی مراکز منتقل کر رہی ہیں انھوں نے کہا کہ منشیات جیسی لعنت سے چھٹکارا پانے کے لئے اپنے صوبے اور معاشرے میں پولیس کارروائیاں کررہی ہے تاکہ صوبے اور نوجوانوں کو منشیات سے پاک رکھا جاسکے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے