کوئٹہ، خواتین سمارٹ پولیس اسٹیشن میں ڈے کیر سینٹر اور جینڈر پروکیٹش سینٹر کا افتتاح

کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر) آئی جی پولیس محسن حسن بٹ نے کوئٹہ بلکہ پورے صوبے میں اپنی نوعیت کے واحد خواتین سمارٹ پولیس اسٹیشن میں ڈے کیئر سینٹر اور جینڈر پروٹیکشن سینٹر کا افتتاح کردیا۔ آئی جی پولیس محسن حسن بٹ نے کہا کہ خواتین کے تحفظ کے لیے ویمن سیفٹی ایپلیکیشن کی مدد سے جینڈر پروکیٹش سینٹر میں مزید بہتراقدامات کیے جاسکتے ہیں دورے کے دوران متعلقہ حکام نے آئی جی پولیس محسن بٹ کو بتایا کہ خواتین کے لئے سمارٹ پولیس اسٹیشن میں ڈیجیٹل ایف آئی آر، جدید سافٹ ویئر،کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم، سہولت مرکز، کریکٹر سرٹیفکیٹ، ڈرائیونگ لائسنس،ون ونڈو آپریشن،جیسے اقدامات کا آغاز کر دیا گیا ہے جس سے خواتین کو مزکورہ سہولیات میسر ہونگی۔اس موقع پر ان کے ہمراہ ایس ایس پی آپریشن عبدالحق عمرانی، و دیگر متعلقہ حکام بھی موجود تھے اپنے بیان میں آئی پولیس محسن حسن بٹ نے کہا کہ تھانہ کلچرکی تبدیلی اور پولیس کو جدید سہولیات فراہم کرنا میرا مشن ہے تاکہ بلوچستان پولیس کو ایک سمارٹ پولیس بنایا جا سکے آئی جی پولیس نے مزید کہا کہ ویمن سیفٹی ایپ خواتین اور بچیوں کومحفوظ رکھنے میں نمایاں کردارادا کرے گی آئی جی پولیس نے کہا کہ خواتین پولیس اسٹیشن کھولنے کا مقصد، مقامی خواتین کو بہتر ماحول فراہم کرنا ہے۔ مذکورہ سمارٹ وومن سینٹر میں ڈے کیر سینٹر کا قیام خواتین پولیس افسران و واہلکاروں کو اپنے فرائض منصبی سنبھالنے میں آسانی میسر ہوگی اور ان کے بچے پر فضا ماحول میں پرورش پائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ سی پی او آفس میں بھی اور سینٹر کا قیام عمل میں لایاجائے گا۔ آئی جی پولیس کا مزید کہنا تھا کہ مذکورہ پولیس اسٹیشن کا مقاصد میں سے ایک یہ بھی مقصد ہے کہ پولیس اسٹیشن میں خواتین عہدیدار، عورتوں سے متعلق معاملات کو سلجھائیں گے اور اسطرح سے خصوصاً ہماری خواتین بلاجھجک ک اس سمارٹ پولیس اسٹیشن میں آکر اپنی شکایت کا اندراج باآسانی کروا سکیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے