چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ نے شیرانی جنگلات میں لگی آگ کی رپورٹ طلب کرلی

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) بلوچستان ہائی کورٹ نے ڈائریکٹر جنرل پی ڈی ایم اے اور محکمہ جنگلات کے چیف کنزرویٹر سے ضلع شیرانی کے جنگلات میں لگی آگ کے حوالے تفصیلی رپورٹ طلب کرتے ہوئے محکمہ جنگلات آگ پر قابو پانے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لانے کی ہدایت کردی۔ یہ حکم بلوچستان ہائی کورٹ کے چیف جسٹس نعیم اختر افغان اور جسٹس روزی خان بڑیچ پر مشتمل ڈویژن بینچ نے ضلع شیرانی کے جنگلات میں لگی آگ کے حوالے سے دائر درخواست کی سماعت کے دوران دیا، درخواست گذار نے عدالت کو بتایا کہ حکومت ضلع شیرانی کے جنگلات میں لگی آگ پر قابو پانے کیلئے خاطر خواہ اقدامات نہیں اٹھا رہی ہے ایک ہیلی کاپٹر آگ بجھانے کیلئے ناکافی ہے ایڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل نے عدالت کو بتایا کہ بلوچستان حکومت آگ پر قابو پانے کیلئے اقدامات کررہی ہے ایران سے آگ بجھانے کیلئے منگوایا جہاز جلد شیرانی پہنچ جائے گا عدالت نے ڈی جی پی ڈی ایم اے اور چیف کنزرویٹر سے تفصیلی رپورٹ طلب کرتے ہوئے حکم دیا کہ محکمہ جنگلات اگ پر قابو پانے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں عدالت احکامات کی کاپی وزیر اعلی کے پرنسپل سیکرٹری اور چیف سیکرٹری کو بھجوانے کی ہدایت کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے