پولیو ایک موذی مرض ہے جوانسان کو زندگی بھر کے لیے اپاہج بنا دیتا ہے،ڈپٹی کمشنر قلات

قلات(ڈیلی گرین گوادر)ڈپٹی کمشنر قلات کیپٹن(ر) مہراللہ بادینی نے کہاہے کہ پولیو ایک موذی مرض ہے جوانسان کو زندگی بھر کے لیے اپاہج بنا دیتا ہے دْنیا بھر کے دیگر ممالک پولیو سے پاک قراردے دیا گیا دنیا میں صرف پاکستان اور ہمسایہ ملک افغانستان میں ابھی تک یہ وائرس پایاجاتا ہے ہم سب کی کوششوں سے جلد پاکستان پولیو سے پاک ملکوں کے فہرست میں شامل ہوگا اس کے لیے ہرمکتبہ فکر کو اپنے تمام تروسائل بروئے کارلانا ہوگا ان خیالات کااظہار انہوں نے گزشتہ روز ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفس قلات میں پولیو مہم کے افتتاح کے موقع پر خطاب کرتیہوئے کیا اس موقع پر وہ بچوں کو پولیو کے قطرے پلاکر پولیو مہم کاافتتاح کر دیا تقریب میں ڈی ایچ او قلات ڈاکٹر نصراللہ لانگو اے ڈی سی قلات سید مقصود شاہ ڈبلیو ایچ او کے ڈاکٹر نصرت ڈپٹی ڈی ایچ او ڈاکٹر اقبال نورزئی، ڈاکٹر عبداللہ، عبدالفتاح ودیگر موجود تھیانہوں نے کہاکہ یہ پولیو مہم 23 مئی سے 27 مئی تک جاری رہے گی معاشرے کی ہرفرد کی یہ ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ پولیو کے خلاف آگاہی مہم چلائے اورمحکمہ صحت کے عملے سے بھرپورتعاون کریں علمائے کرام، اساتذہ کرام، طلباء اورمعاشرے کے دیگر افراد کو پولیومہم کو کامیاب بنانے کے لیے اپنا دینی اورقومی فریضہ پورا کریں انہوں نے والدین پر زوردیا کہ وہ اپنے پانچ سال تک کے بچوں کوپولیو کے قطرے پلا کرانہیں زندگی بھر کے لیے اپاہج ہونیسے بچائیانہوں نے کہاکہ پولیو مہم کوکامیاب بنانے کے لیے تمام تراقدامات کیے گئے ہیں ڈاکٹرز اوردیگر طبی عملے کی یہ ذمہ داری بنتی ہے ک وہ ضلع بھر میں پولیو مہم کو کامیاب بنانے کے لیے اپنے پیشہ ورانہ خدمات سرانجام دیں پانچ سال سے کمر عمر کاکوئی بھی بچہ پولیو کے قطرے پلانے سے محروم نہ رہ جائے اس ضمن میں کوئی غفلت اورکوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی اس موقع ڈی ایچ او قلات ڈاکٹر نصراللہ لانگو نے بریفنگ دیتے ہوئے کہاکہ پولیو مہم کے لیے بھرپورتیاریاں کی گئی ہے اس دوران پانچ سال تک کے 39196 بچوں کو قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے ضلع بھر کے 19یونین کونسلز میں 19 یوسی ایم اوز،38 ایریا انچارج، 166 موبائل ٹیمیں, 37 فکسڈ, 6ٹرانزٹ سینٹرز, 19ویکلز کے ذریعے اسٹاف حصہ لے رہے ہیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے