وزیراعلیٰ بلوچستان کی مولانا واسع سے ملاقات، صوبے کی سیاسی صورتحال پر بات چیت
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)وزیراعلئ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کی وفاقی وزیر مولانا عبدالواسع کی رہائش گاہ پر آمد دونوں رہنماؤں کے درمیان انتہائی خوشگوار ماحول میں ملاقات وزیراعلئ اور وفاقی وزیر کے مابین صوبے کی سیاسی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیاملاقات میں ضلع شیرانی کے جنگلات میں لگی آگ پر قابو پانے کے لیۓ جاری اقدامات اور مقامی لوگوں کی امداد و بحالی کے معاملات پر بھی بات چیت کی وفاقی و صوبائی حکومتیں جنگلات کی آگ پر قابو پانے اورمتاثرہ لوگوں کی امداد جنگلات اور جنگلی حیات کی بحالی اور تحفظ کو یقینی بنائیں گی۔ملاقات میں اتفاق کیا گیاصوبائی وزراء میر محمد خان لہڑی اور نور محمد دمڑ بھی ملاقات میں موجودتھے قائد حزب اختلاف ملک سکندر خان ایڈوکیٹ رکن صوبائی اسمبلی یونس زہری اور جے یو آئی کی مجلس عاملہ کے رکن بھی اجلاس میں شریک
تھے۔