ماشکیل شہر میں بجلی کی سپلائی کو جلد بحال کیا جائے گا،میر ہاشم نوتیزئی

ماشکیل(ڈیلی گرین گوادر)بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنماء ایم این اے رخشان ڈویژن وفاقی وزیر مملکت برائے توانائی حاجی میر محمد ہاشم نوتیزئی سے بلوچستان نیشنل پارٹی واشک کے ضلعی ترجمان نصیر کبدانی کا ٹیلی فونک رابطہ، ماشکیل میں طوفانی ہواؤں کی باعث بجلی کے مین لائن کھمبے گرنے اور شہر کو ہمسایہ ملک ایران سے بجلی کی سپلائی معطلی پر تفصیلی آگاہ کیا وفاقی وزیر مملکت برائے توانائی حاجی میر ہاشم نوتیزئی نے کہا کہ چیف کیسکو سے بات کر کے ماشکیل شہر میں بجلی کی سپلائی کو جلد بحال کیا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے