شیرانی کے قیمتی جنگلات کو بچانے کے وفاقی اور صوبائی حکومت بھر اقدامات کررہی ہیں،دوستین جمالدینی

شیرانی (ڈیلی گرین گوادر)صوبائی سیکرٹری جنگلات وجنگلی حیات دوستین جمالدینی نے کہا کہ ضلع شیرانی کے قیمتی جنگلات کو بچانے کے وفاقی اور صوبائی حکومت بھر اقدامات کررہی ہیں محکمہ جنگلات پی ڈی ایم اے این ڈی ایم اے 1122 محکمہ صحت اور کمیونٹیز اور اشر مومنٹ کی جانب سے امدادی کارروائیاں جاری ہیں پاک فوج کے دو ہیلی کاپٹر آگ بجھانے میں مصروف ہیں اور ایران سے ہیلی کاپٹر آج پہنچے گا محکمہ جنگلات کے تقریبا 115 اہلکار امدادی کام میں لگے ہوئے ہیں ا اس کے علاوہ کمیونٹی کے 300 سے زائد افراد بھی آگ بجھانے کی کوشش کررہے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے ضلع شیرانی کے جنگلات میں لگی آگ کے بجھانے کے لئے قائم کیمپ اور موقع پر جاری کام کے جائزہ لینے کے موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کیا اس موقع پر چیف کنزرویٹر جنگلات ضیغم علی کنزرویٹر جنگلات نعیم جاوید محمد حسنی، سابق سینیٹر رضا محمد رضا اور سرکاری آفسران اور قبائلی عمائدین علاقہ مکینوں کی بڑی تعداد موجود تھی سیکرٹری جنگلات وجنگلی حیات دوستین جمالدینی نے کہاکہ علاقہ کے لوگوں کے ساتھ مل کر امدادی کام جاری ہیں کمشنر ژوب ڈویژن بشیر خان کی طرف سے پورے ڈویژن میں ایمرجنسی کا نفاذ کیا گیآ ہے آگ کی پھیلاؤ کی بڑی وجہ مشکل بڑے پہاڑ ہیں انہوں نے کہا کہ محدود وسائل کے باوجود حکومت آگ بجھانے کی ہر ممکن مدد اقدامات کررہی ہے کام کرنے والوں کو کھانا اور پانی بھی پہنچایا جارہا ہے اور انہیں کام کرنے کے لئے اوزار بھی فراہم کررہے ہیں انہوں نے کہا کہ متاثرین کو تنہا نہیں چھوڑیں گے اور انہیں ہرممکن امداد فراہم کریں گے فوت ہونے ولوں کے لئے دس دس لاکھ اور زخمیوں کو دودو لاکھ امداد دی جائے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے