شیرانی کے جنگلات میں لگی آگ پر قابو پانے کے لئے تمام وسائل بروئے کار لارہے ہیں ،وزیراعلیٰ بلوچستان

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) وزیراعلیٰ بلوچستان میرعبدالقدوس بزنجو نے کہاہے کہ شیرانی کے جنگلات میں لگی آگ پر قابو پانے کے لئے تمام وسائل بروئے کار لارہے ہیں آگ کے باعث بڑے پیمانے پر چلغوزے کے جنگلات کو نقصان پہنچا ہے وزیراعظم کے احکامات پر وفاقی حکومت کی بھرپور معاونت جاری ہے،جنگلات سے وابستہ روزگار رکھنے والوں کے نقصان پر دکھ ہے،حکومت مشکل کی گھڑی میں اپنے لوگوں کو تنہا نہیں چھوڑے گی۔ان خیالات کااظہار انہوں نے اپنے بیان میں کیا۔ میرعبدالقدوس بزنجو نے کہاکہ آگ کے باعث بڑئے پیمانے پر چلغوزے کے جنگلات کو نقصان پہنچا ہے، حکومت بلوچستان نے پہلے روز سے ہی امدادی سرگرمیوں کا آغاز کر دیا تھا۔ وزیراعظم کے احکامات پر وفاقی حکومت کی بھرپور معاونت جاری ہے پاک فوج امدادی کاروائیوں اور آگ بجھانے میں مدد کر رہی۔ہے،وزیراعلی بلوچستان نے کہا کہ ہیلی کاپٹر کے ذریعے کیمیل اور پانی کا چھڑکاؤ کیا جارہا ہے جنگلات سے وابستہ روزگار رکھنے والوں کے نقصان پر دکھ ہے حکومت مشکل کی گھڑی میں اپنے لوگوں کو تنہا نہیں چھوڑے گی،وزیراعلی بلوچستان نے کہاکہ آگ پر قابو پانے کے لئے کاروائیوں کی رفتار بڑھا دی گئی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے