حکومت کا سرکاری اداروں میں ہفتہ کی چھٹی بحال کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد(ڈیلی گرین گوادر) حکومت نے وفاقی سرکاری اداروں میں ہفتہ کی چھٹی بحال کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ہفتے کی چھٹی بحال کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے تاہم اس کی منظوری وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت کل ہونے والے وفاقی کابینہ کے اجلاس میں دی جائے گی۔
وزیراعظم نے ایگزیکٹو آرڈر کے تحت ہفتے میں چھ دن سرکاری دفاتر کھلے رکھنے کا حکم جاری کیا تھا جس کی وفاقی کابینہ نے منظوری دی تھی اس لیے اب ہفتہ وار چھٹی بحال کرنے کی منظوری بھی وفاقی کابینہ کے کل ہونے والے اجلاس سے لینا ضروری ہے۔
واضح رہے کہ حکومت کو پاکستان بزنس کونسل نے تجویز دی تھی کہ پانچ دن ورکنگ ڈے کا شیڈول رکھنے سے ملک میں توانائی کی بچت ہوگی۔