تحریک عدم اعتماد پر اکثریتی پارلیمانی گروپ کا فیصلہ آئینی حیثیت رکھتا ہے،سینیٹر سعیداحمد ہاشمی
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) بلوچستان عوامی پارٹی کے بانی و سینیٹر سعید احمد ہاشمی نے کہا ہے کہ تحریک عدم اعتماد پر اکثریتی پارلیمانی گروپ کا فیصلہ آئینی حیثیت رکھتا ہے سپریم کورٹ کے حالیہ فیصلے کے بعد پارٹی منحرف ارکان کا ووٹ شمار ہی نہیں ہوگا،مستعفی ہونے والے صدر کااب کوئی اختیار نہیں ہے۔یہ بات انہوں نے پیر کو یہاں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ بی اے پی اکثریتی گروپ نے تحریک عدم اعتماد کی مخالفت کردی ہے تحریک عدم اعتماد پر دستخط کرنے والے بی اے پی کے 7 ارکان ڈی سیٹ ہوسکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پارٹی اوراکثریتی پارلیمانی گروپ ایک پیج پر ہیں مستعفی ہونے والے صدر کااب کوئی اختیار نہیں۔ انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلہ میں اکثریتی پارلیمانی گروپ کی اہمیت کو تسلیم کیا گیا ہے سپریم کورٹ کے حالیہ فیصلے کے بعد پارٹی منحرف ارکان کا ووٹ شمار ہی نہیں ہوگا۔