انٹر بینک میں ڈالر 201 روپے کا ہوگیا
انٹر بینک میں ڈالر86 پیسے مہنگا ہو کر 201 روپے کا ہوگیا ہے۔کاروباری ہفتے کے پہلے روز بھی ڈالر کی انٹربینک میں قدر میں مسلسل اضافے کا سلسلہ جاری ہے، گزشتہ ہفتے انٹربینک میں ڈالر نے اپنی ڈبل سینچری مکمل کی تھی۔گزشتہ کاروباری ہفتے میں امریکی ڈالر 7 روپے 61 پیسے مہنگا ہوا اور 200 روپے 14 پیسے پر بند ہوا۔