فتنہ دوبارہ سر اٹھانے کی کوشش کر رہا ہے، پاکستان کو ترقی کے راستے پر واپس لانا ہے، مریم نواز

بہاولپور(ڈیلی گرین گوادر) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مرکزی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ فتنہ دوبارہ سر آٹھانے کی کوشش کر رہا ہے لیکن ہم نے پاکستان کو ترقی کے راستے پر واپس لانا ہے۔

ورکرز کنونش سے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ بہاولپور کے عوام نے ہمیشہ ن لیگ کا ساتھ دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کی حکومت نے پاکستان کو تباہی سے دوچار کیا، 2017 میں ترقی کرتا ہوا پاکستان ہم سے لیا گیا تھا۔

مریم نواز نے کہا کہ ملک کودوبارہ ترقی کی راہ پرگامزن کریں گے، اور مجھے بہاولپور سے بہت زیادہ توقعات وابستہ ہیں۔ سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے کہا کہ بہاولپور کا جلسہ تاریخی کردار ادا کرے گا اور اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے