جام کمال خان پارٹی صدارت سے استعفیٰ دے چکے انکے پاس اجلاس بلانے کی قانونی و اخلاقی حیثیت نہیں ہے، سینیٹر کہدہ بابر
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) بلوچستان عوامی پارٹی میں اختلافات شدت اختیار کرگئے بلوچستان عوامی پارٹی کے ارکان صوبائی اسمبلی و سینیٹرز نے جام کمال خان کے بطور صدر اجلاس بلانے کی مخالفت کردی، اتوار کو اپنے جا ری کر دہ ایک بیان میں بلو چستان عوامی پارٹی کے با نی رکن سینیٹر کہدہ بابر نے کہا ہے کہ جام کمال خان پارٹی صدارت سے استعفیٰ دے چکے انکے پاس اجلاس بلانے کی قانونی و اخلاقی حیثیت نہیں ہے،انہوں نے کہاکہ وزیراعلی میر عبدالقدوس بزنجو قانونی طور پر بی اے پی کے پارلیمانی لیڈر ہیں مشکل حالات میں عبدالقدوس بزنجو کو کام جاری رکھنا چاہئے، انہوں نے کہاکہ دہشت گردی کی لہر اور معاشی چیلنجز کے باعث تحریک عدم اعتماد لانا صرف ذاتی مفادات کا حصول ہے،انہوں نے کہاکہ بلوچستان عوامی پارٹی کے پارلیمانی لیڈر میر عبدالقدوس بزنجو کی زیرصدرات اہم اجلاس ہوا جس میں متعدد اہم فیصلے بھی کئے گئے۔