‎سریاب روڈ منصوبہ کوئٹہ کے ٹریفک مسائل حل کرنے کی جانب ایک اہم اقدام ہے، شہک بلوچ

کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر) ڈپٹی کمشنر کوئٹہ شہک بلوچ کی جانب سے آج سریاب روڈ کا دورہ کیا گیا اور کوئٹہ ڈیویلپمنٹ پراجیکٹ کے تحت سریاب روڈ منصوبے کی تعمیر پر پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔اُن کا کہنا تھا کہ سریاب روڈ منصوبہ ایک انتہائی اہم اور حکومت کی جانب سے کوئٹہ کے ٹریفک مسائل حل کرنے کی جانب ایک اہم اقدام ہے۔ ضلعی انتظامیہ روزانہ کی بنیاد پر منصوبے کی نگرانی کر رہی ہے اور منصوبے کی تکمیل میں حائل رکاوٹیں ہٹانے کے لیے ہر ممکن اقدامات اُٹھایے جارئے ہیں۔ ڈپٹی کمشنر کوئٹہ نے اے سی سریاب اور مجسٹریٹ سریاب کی کارکردگی کو بھی سراہا۔ سریاب روڈ پراجیکٹ کی بروقت تکمیل حکومت و ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجحیات میں سے ایک ہے اور اس سلسلے میں اپنی تمام تر صلایتیں بروئے کار لائی جائینگی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے