چاغی ،فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق

چاغی(ڈیلی گرین گوادر) چاغی میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق تفصیلات کے مطابق چاغی کے علاقے لشکرآپ میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے ایک شخص برکت اللہ مینگل ولد محمد مراد مینگل سکنہ نوشکی کو ہلاک کردیا اور موقع سے فرار ہوگئے۔ لیویز نے لاش کو اہسپتال پہنچادیا جہاں ضروری کارروائی کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کردی گئی۔ چاغی لیویز کے مطابق واقعہ پرانی دشمنی کاشاخسانہ ہے مزید کارروائی چاغی انتظامیہ کررہی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے