پیپلزلائرزفورم بلوچستان کے انتخابات مکمل بہرام ترین صدرجبکہ ملک تنویرشاہوانی جنرل سیکرٹری منتخب

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) پیپلز لائرز فورم بلوچستان کے انتخابات مکمل بہرام ترین صدر جبکہ ملک تنویر شاہوانی جنرل سیکرٹری منتخب ہوگئے،تفصیلات کے مطابق ہفتہ کو پاکستان پیپلز پارٹی کے صوبائی لائرز فورم کے انتخابات الیکشن کمیٹی کے چیئر مین و صوبائی سیکرٹری اطلاعات سردار سربلند خان جوگیزئی کی نگرانی میں کچہری بار روم میں منعقد ہوئے انتخابات میں 199میں سے 107ارکان نے اپنا ووٹ استعمال کیا، انتخابی نتائج کے مطابق بہرام ترین صدر، ملک تنویر شاہوانی جنرل سیکرٹری، سید ظہور آغا انفارمیشن سیکرٹری، فرید اللہ کاکڑ سینئر نائب صدر، عبدالعزیز، سید نصر ت شاہ، کلیم محمد شہی، بلال جوگیزئی نائب صدر، سید سلام آغا، ذیشان بلوچ، گل جتوئی، رحمت اللہ خان ڈپٹی جنرل سیکرٹریز، امیر جان کاکڑ،نوشیروان بزدار ڈپٹی انفارمیشن سیکرٹریز، عبدالرحیم سلطان زئی فنانس سیکرٹری،زین الدین کاکڑ کوآرڈنیشن سیکرٹری، ناصر جمالی ایونٹ اینڈ ریکارڈ سیکرٹری، اصغر علی عمرانی میڈیا کوآرڈینیٹر منتخب ہوگئے۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے صوبائی سیکرٹری اطلاعات سردار سربلند جوگیزئی نے کہا کہ پیپلز لائرز فورم پارٹی کا اہم ترین ستون ہے جو ہمیشہ پارٹی کو قانونی و آئینی محاذوں پر درست سمت میں لیکر جانے میں معاونت کرتا ہے گزشتہ چند ماہ سے لائرز فورم کے انتخابات کا عمل شروع کیا گیا جو آج تکمیل کو پہنچا ہے توقع ہے کہ نئی کابینہ اپنی توانائیاں پارٹی کی بہتری میں بروئے کار لائیگی انہوں نے کہا کہ انتخابات ایک مرحلہ ہیں جن میں ہار جیت حصہ ہے پیپلز پارٹی کا ہر رہنماء اور کارکن برابر ہیں ہم سب نے ملکر پارٹی کو فعال اور مضبوط بنانا ہے انہوں نے کہا کہ بلوچستان سمیت مرکز میں آنے والا دور پیپلز پارٹی کا ہے لائرز فورم کے نمائندگان کو قانونی پوزیشنز میں ترجیح دی جائیگی انہوں نے کہا کہ وکلاء کی سپورٹ کے بغیر پارٹی کا قانونی اور آئینی محاذوں پر کامیاب ہونا ناممکن ہے۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے نو منتخب صدر بہرام ترین، جنرل سیکرٹری ملک تنویر شاہوانی، انفارمیشن سیکرٹری سید ظہور آغانے کہا کہ پارٹی کی قیادت اور پیپلز لائرز فورم کے اعتماد کرنے پر انکے شکر گزار ہیں وکلاء ونگ ہر موقع پر پارٹی قیادت کے شانہ بشانہ کھڑا ہوگا اور بار میں بھی اپنا فعال اور مثبت کردار ادا کریگا انہوں نے کہا کہ تمام ساتھیوں کو ساتھ لیکر انکی مشاورت سے چلیں تاکہ وکلاء برداری میں پارٹی کو مزید فعال اور مضبوط بنا سکیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے