والدہ کوغیرآئینی، غیر قانونی طریقے سے اغوا کیا گیا، ایمان مزاری
اسلام آباد(ڈیلی گرین گوادر) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی سینئر رہنما شیریں مزاری کی صاحبزادی ایمان مزاری نے کہا ہے کہ میری والدہ کو جبراً لاپتہ کیا گیا ہے۔
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چودھری اور سینیٹر شبلی فراز کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کے دوران انہوں نے کہا کہ میری والدہ کوغیرآئینی، غیر قانونی طریقے سے اغوا کیا گیا، میری والدہ کو کچھ ہوا تو چھوڑوں گی نہیں، حکومت ایسی حرکتیں کرے گی تومیں اس کے پیچھےآؤں گی۔ میری والدہ کوجبراًلاپتہ کیاگیاہے۔
اس سے قبل سابق وفاقی وزیر شیریں مزاری کی گرفتاری پر ان کی بیٹی ایمان مزاری نے رد عمل کا اظہار کیا ہے۔ ٹوئٹر پر جاری بیان میں ایمان مزاری نے کہا کہ مجھے صرف یہ بتایا گیا کہ گرفتار کرنے والے اینٹی کرپشن ونگ لاہور کے اہلکار ہیں۔ ایمان مزاری نے کہا کہ مرد پولیس اہلکار میری ماں کو مارتے ہوئے ساتھ لے گئے۔