مریم نواز کے لیے عمران خان کے الفاظ سن کر سر شرم سے جھک گیا : شیری رحمان

اسلام آباد: پیپلز پارٹی کی رہنما اور وفاقی وزیر شیری رحمان نے مریم نواز سے متعلق عمران خان کے بیان کی مذمت کی ہے۔ شیری رحمان نے کہا کہ مریم نواز کے لیے عمران خان کے الفاظ سن کر سر شرم سے جھک گیا، عمران خان نے جتنا سیاست کو آلودہ کیا ہے کسی نے نہیں کیا۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے ہی سیاست میں بدتمیزی اور گالم گلوچ کو پروان چڑھایا ہے، کارکنان جب بد تہذیبی کا مظاہرہ کریں تو قائدین انہیں روکتے ہیں، یہاں پارٹی کا لیڈر خود کارکنان کو بد تہذیبی کا درس دے رہا ہے۔وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ عمران خان کو اس بد تہذیبی کی سونامی کو روکنا ہوگا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے