مریم سے متعلق نامناسب بیان، ہیومن رائٹس کمیشن کا عمران خان سے معافی کا مطالبہ

ہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان نے مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز سے متعلق نامناسب بیان پر چیئرمین تحریک انصاف سے معافی مانگنے کا مطالبہ کیا ہے۔ عمران خان نے ملتان میں جلسے سے خطاب کے دوران جہاں حکومت اور مسلم لیگ ن کی قیادت کو آڑے ہاتھوں لیا وہیں انہوں نے مریم نواز کو نام لیکر تنقید کا نشانہ بنایا۔عمران خان کا کہنا تھا کہ مریم نواز بار بار میرا نام لیتی ہو، اتنے جوش اور ولولے سے میرا نام نہ لیا کرو، یہ نہ ہو کہ تمھارا شوہر ناراض ہو جائے۔سیاسی و سماجی حلقوں میں چیئرمین تحریک انصاف کے اس بیان کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے اور اس حوالے سے اب ہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان کا ردعمل بھی سامنے آیا ہے۔ہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان (ایچ آر سی پی) کی جانب سے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا گیا کہ عمران خان ایک قومی لیڈر ہیں، انہیں اپنے سیاسی مخالفین سے بات چیت کرنے کا سبق سیکھنا چاہیے، انہیں ناصرف مریم نواز بلکہ تمام خواتین سے معافی مانگی چاہیے۔ عمران خان کے ریمارکس معاشرے میں خواتین سے متعلق بدگمانیوں کو ظاہر کرتے ہیں، یہ بات ناقابل قبول ہے کہ سیاسی نظریے کے لیے سخت ناقابل قبول قسم کے ریمارکس استعمال کیے جائیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے