محکمہ ایریگیشن کے ملازمین کی پرموشن و دیگر مسائل حل کرینگے، محمد خان لہڑی
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)صوبائی وزیر ایریگیشن و انہار محمد خان لہڑی سے انکے دفتر میں بلوچستان لیبر فیڈریشن کے صدر خان زمان،پاکستان کینال لیبر یونین ایریگیشن بلوچستان سی بی اے کے صدر محمدعمر جتک نے محکمہ ایریگیشن کے مزدوروں و ملازمین کے مسائل انکی پرموشن اور دیگر مزدور مطالبات پر تفصیلی بات چیت کی اس موقع پر بلوچستان ورکرز فیڈریشن کے صدر حسن بلوچ بلوچستان لیبر فیڈریشن کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات عابد بٹ اور یونین کے مرکزی رہنماء ملک نصیر درانی بھی موجود تھے صوبائی وزیر محمد خان لہڑی نے مزدور رہنماؤں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ سینئر و حقدار ملازمین کی پرموشن اور انکے جائز حقوق کا تحفظ اولین ترجیح ہے کسی کے ساتھ نا انصافی نہیں کی جائے گی انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ محکمہ ایری گیشن کے افسران کو محکمہ کی واحد یونین کی جانب سے مسائل پر مشتمل چارٹر آف ڈیمانڈ پر عملدرآمد ملازمین کے مسائل حل کرنے کیلئے پابند کیا جائے گا اس موقع پر یونین صدر محمد عمر جتک نے صوبائی وزیر کو کوئٹہ سمیت اندرون بلوچستان محکمہ ایریگیشن کے ملازمین و مزدوروں کو درپیش مسائل سے بھی آگاہ کیا، بات چیت کے دوران مسائل کے حل کیلئے مختلف امور پر بلوچستان لیبر فیڈریشن کے صدر خان زمان اور دیگر مزدور رہنماؤں سے تبادلہ خیال کیا گیاآخر میں کستان کینال لیبر یونین ایریگیشن بلوچستان سی بی اے کے صدر محمدعمر جتک نے صوبائی وزیر ایریگیشن محمد خان لہڑی کی جانب سے مسائل کے حل کرنے کے حوالے سے شکریہ ادا کیا۔