عمران خان جیسا گندا کردار تو لاکھوں میں کیا ملین میں بھی تلاش کرنے سے شاید ہی ملے : رانا ثناء اللہ

وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ عمران خان نے مریم نواز سے متعلق جس قسم کی گھٹیا اور نازیبا گفتگو کی اس سے ایسا معلوم ہوتا ہے کہ ان کا اپنا تجربہ خراب رہا ہے ، میرے خیال میں تو عمران خان جیسا گندا کردار تو لاکھوں میں کیا ملین میں بھی تلاش کرنے سے شاید ہی ملے۔ آئی ایم ایف سے مذاکرات کامیاب نہ ہوئے تو ملکی معیشت کو چلانا کوئی معجزہ ہی ہو سکتا ہے۔فوری الیکشن سے متعلق سوال پر ان کا کہنا تھاکہ تمام اتحادیوں کا فیصلہ ہے کہ آئینی مدت پوری کریں گے، ہم اپنے اتحادیوں کو کوئی سرپرائز نہیں دیں گے اور جو بھی فیصلہ ہو گا باہمی مشاورت سے ہو گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ صورتحال میں آئی ایم ایف کا جو کردار ہے وہ بہت اہم ہے، آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدہ ہم نے نہیں کیا لیکن اگر آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات کامیاب نہیں ہوتے تو پھر ملک کی معیشت کو چلانا کوئی معجزہ ہی ہو سکتا ہے۔ رانا ثناء اللہ نے مزید کہا کہ مسلم لیگ ن یہ بھی نہیں چاہتی کہ تیل کی قیمت بڑھا کر غریب عوام کے منہ سے نوالہ بھی چھین لیا جائے ، اگر شہباز شریف کو کام کرنے دیا جائے اور تمام اداروں کی جانب سے سپورٹ ملے تو ہمیں یقین ہے کہ ملک کو ان مشکل حالات سے نکال سکتے ہیں۔رانا ثناء اللہ نے مزید کہا کہ مسلم لیگ ن یہ بھی نہیں چاہتی کہ تیل کی قیمت بڑھا کر غریب عوام کے منہ سے نوالہ بھی چھین لیا جائے، اگر شہباز شریف کو کام کرنے دیا جائے اور تمام اداروں کی جانب سے سپورٹ ملے تو ہمیں یقین ہے کہ ملک کو ان مشکل حالات سے نکال سکتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے