عدالتوں میں زیر سماعت مقدمات میں چالان بر وقت پیش کریں، جسٹس نعیم اختر افغان

کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر) عدالت عالیہ بلوچستان کی ایک پریس ریلیز کے مطابق چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ جناب جسٹس نعیم اختر افغان سے گزشتہ روز سکریٹری لاء اینڈ جسٹس کمیشن اسلام اباد مس رفعت انعام بٹ کی سر براہی میں وفد نے میٹنگ کی وفد جواد خان جوائینٹ سکریٹری عبدالباسط ڈپٹی سکریٹری محمد علی کمپیوٹر پروگرامر پر مشتمل تھا ۔ اس میٹنگ میں چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ کے ساتھ رجسٹرار ہائی کورٹ راشد محمود۔ سکریٹری ہوم۔ سکریٹری لاء۔ ائی جی پولیس۔ سکریٹری پراسکیوشن۔ پراسکیوٹر جنرل۔ ائی جی جیل خانہ جات۔ ایڈوکیٹ جنرل بلوچستان اصف ریکی۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کوئٹہ داؤد خان ناصر۔ ڈی جی اینٹی کرپشن اور انچارج ائی ٹی سیکشن ہائی کورٹ نے صوبائی انصاف کمیشن کی سطح پر شرکت کی۔ میںٹنگ میں ڈسٹرکٹ سینٹرل و سب جیلوں میں قیدیوں کے مختلف مسائل تعلیم۔ صحت۔ مضرصحت کھانوں۔ گیس۔ پانی۔ بجلی۔ اور جیل بلڈنگ کے بارے میں تبادلہ خیال کیا گیا اور اس موقع پر ان کے حل کے لۓ ہدایات جاری کی گئ اور جیلوں میں منشیات اور موبائل فون وغیرہ کے استعمال کے خلاف سختی سے کاروائی کرنے کی بھی ہدایات جاری کئیں۔ اور بی۔ایم۔سی۔ہسپتال کوئٹہ میں جیل وارڈ بنانے کے لۓ ہدایات دی گئیں۔ کمیٹی نے اس موقع پر بلوچستان میں موجود تمام لیویز تھانوں کے لۓ بھی ہدایات دی گئ کہ لیویز تھانوں کو بھی جلد از جلد بہتر سہولیات فراہم کی جاۓ۔ کمیٹی نے پراسکیوشن ڈیپارٹنمنٹ کو ہدایات دی کہ عدالتوں میں زیر سماعت مقدمات میں چالان بر وقت پیش کریں۔ مذید یہ کہ تعمیلی اور پروسس سرور نوٹس تعمیل کرنے کے لۓ ائی ٹی ٹیکنالوجی کا سہارا لیا جاۓ۔ کمیٹی نے لاہور کے طرز پر بلوچستان میں بھی فرانزک سائنس لیبارٹری بنانے کے لۓ متلقعہ اداروں کو ہدایات جاری کی کمیٹی نے ایندہ ہونے والے میٹنگ میں رپورٹ پیش کرنے کی ہدایات جاری کئیں.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے