سید حسنین ہاشمی نے بی اے پی کے رہنما ء نوراحمد بنگلزئی کے بہیمانہ قتل کوبزدلانہ فعل قراردے دیا

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی ایڈیشنل جنرل سیکرٹری وسابق معاون خصوصی برائے وزیر اعلیٰ سید حسنین ہاشمی نے مستونگ میں بی اے پی کے رہنما نوراحمد بنگلزئی کے بہیمانہ قتل کو بزدلانہ فعل قرار دیا ہے۔ ہفتہ کو اپنے جا ری کر دہ ایک بیان میں سید حسنین ہاشمی نے مستونگ میں بی اے پی کے رہنما نوراحمد بنگلزئی کے قتل پر شدید افسوس کا اظہار کرتے ہوئیضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ وہ نوراحمد بنگلزئی کے قاتلوں کو فوری گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دی جائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے