جام کمال نے پارٹی کے اراکین کو تحریک عدم اعتماد پیش ہونے کے دن حاضراورتحریک کوووٹ دینے کے نوٹسزبھجوادئیے

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)بلوچستان عوامی پارٹی کے صدر جام کمال نے پارٹی کے اراکین اسمبلی کو تحریک عدم اعتماد پیش ہونے کے دن میں حاضر اور تحریک کو ووٹ دینے کے نوٹسز بھجوادئیے،ہفتہ کو بلوچستان عوامی پارٹی کے ارکان صوبائی کے نام بھجوائے گئے نوٹسز میں کہا گیا ہے کہ بلوچستان عوامی پارٹی نے دیگر جماعتوں کے ساتھ ملکر آئین کے آرٹیکل 136 کے تحت وزیر اعلی بلوچستان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کا نوٹس دیا ہے پارٹی صدر کی جانب سے ہدایت کی جاتی ہے کہ تمام ارکان صوبائی اسمبلی تحریک عدم اعتماد پیش ہونے کے دن ایوان میں موجود رہیں اور فیصلہ کے مطابق اپنا ووٹ تحریک کی حمایت میں دیں،نوٹس میں کہا گیا ہے کہ ایسا نہ کرنے والون کے خلاف آئین کے آرٹیکل 63اے کے تحت کاروائی ہوگی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے