بلوچستان میں مزدوروں و ملازمین کا کوئی پرسان حال نہیں ، بلوچستان لیبرفیڈریشن
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)کمرتوڑ مہنگائی بیروزگاری قلیل تنخواہوں اور روزگار کے ناپید ہوتے مواقعوں نے بلوچستان کے محنت کش طبقہ مزدوروں اور ملازمین کے مسائل میں اضافہ کردیا سفید پوشی کا بھرم اپنی آخری سانسیں لے رہا ہے غریب گھرانے دو وقت کی روٹی کے محتاج ہوچکے ہیں، محکمہ سی اینڈ ڈبلیومیں پی ڈبلیو ڈی ایمپلائز یونین کے صدر قاسم خان اور محکمہ بی ڈی اے ایمپلائز یونین کے صدرحاجی عبدالعزیز شاہوانی کو مزدوروں و ملازمین کے جائز مطالبات پرآواز بلند کرنے کی پاداش میں وزراء اور بیورو کریسی کی جانب سے شوکاز نوٹس کا اجراء لیبر قوانین کی خلاف ورزی اور عدالتی فیصلوں کیخلاف ان فیئر لیبر پریکٹس کے زمرے میں آتا ہے انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں ملازمین و مزدوروں کے حقوق کیلئے جدوجہد کرنیوالے مزدور رہنماؤں کیساتھ بلوچستان بھر کے مزدور کھڑے ہیں صوبائی وزیر مواصلات و تعمیرات اور چیئر مین بی ڈی اے نے مزدور دشمن رویہ ترک نہ کیا تو صوبائی حکومت کے مزدور دشمن اقدامات کیخلاف کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں احتجاج کی کال دیں گے، بلوچستان سمیت وفاقی حکومتیں عوام کو ریلیف فراہم کرنے معیشت پر قابو پانے اور حالات بہتر کرنے کے دعوؤں میں مصروف ہیں بلوچستان میں مزدوروں و ملازمین کا کوئی پرسان حال نہیں یہاں اداروں کو چلانے والے ملازمین کا استحصال جاری ہے اس بے لگام مہنگائی میں ملازمین ومزدوروں کو وقت پر تنخواہیں پنشن اور دیگر واجبات کی عدم ادائیگی سب سے بڑے اور انتہائی برے مسائل بن رہے ہیں غریب شہری مسائل کی دلدل میں پھنس گئے کہیں سے خوشحالی کی کوئی نوید سننے کونہیں ملتی ان خیالات کا اظہار بلوچستان لیبر فیڈریشن کے صدر خان زمان چیئرمین حاجی بشیر احمدڈپٹی سیکرٹری جنرل عبدالمعروف آزاد،حاعابد بٹ منظور احمد دین محمد محمد حسنی فضل محمد ظفر خان رند ملک وحید کاسی عارف خان نجاری حاجی غلام دستگیر، حبیب اللہ لانگو، عبدالستار لاسی نے مزدوروں کے وفود سے بات چیت کرتے ہوئے کیا مزدور رہنماؤں نے کہا کہ سہولیات اور مراعات کی غیرمنصفانہ تقسیم نے بلوچستان کے محنت کش طبقے کا صبرکا پیمانہ لبریزکردیا ہے حکمرانوں اور ڈکٹیٹرز کے دعوے بڑی بڑی باتیں سنتے سنتے مزدوروں و ملازمین کے کان پک گئے مگر آج تک مسائل حل نہیں ہوئے انہوں نے کہا کہ بلوچستان کا محنت کش طبقہ اور ملازمین ہی اس فرسودہ نظام کو بدلنے کی ہمت اور طاقت رکھتے ہیں ملک کا پچانوے فیصد محنت کش مزدور اور ملازم پیشہ طبقہ اپنا ہاتھ اٹھا لے تو ملک جام ہو جائے گا اور یہ حکمران انکے حق کو تسلیم کرنے پر مجبور ہوجائیں گے انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات میں کوئی سسٹم چلتا ہوا نظر نہیں آتا بلوچستان کے مزدوروں اور ملازمین کیساتھ صوبائی حکومت کی جانب سے جو سوتیلی ماں والا سلوک جاری ہے اس پر بلوچستان لیبر فیڈریشن کی گہری نظر ہے سندھ پنجاب اور خیبر پختونخواہ وفاق کے اعلان کردہ ڈی آر اے الاؤنس کو مکمل اور موجودہ رننگ بیسک کے حساب سے دے رہے ہیں صرف بلوچستان میں ہی جہاں کھربوں ڈالر کے معدنی منصوبوں اور انکے استعمال کے معاہدے ہورہے ہیں اس صوبے کے ملازمین کو ان تنخواہوں میں اضافے کے اصل ثمرات سے محروم رکھا جا رہا ہے دوسری جانب بیوررو کریسی اور وزراء صرف اپنی تنخواہوں اورمراعات کیلئے کروڑوں روپے کے پیکج کے نوٹیفکیشن کے اجراء میں زرا تاخیر سے کام نہیں لیتے صوبائی حکومت کا کوئی وژن ہے نہ مستقبل کیلئے کوئی پلان انہوں نے کہا کہ نئی بھرتیوں کے نام پر بیروز گار نوجوانوں سے لاکھوں روپے کا مطالبہ کرکے انکی عزت نفس مجروح کی جار ہی ہے دوسری جانب مہنگائی بیروز گاری اور لا قانونیت نے بلوچستان کے غریب خاندانوں کو فاقوں پر مجبور کردیا ہے یہ صورتحال بلوچستان میں ایک بڑی مزدور تحریک کی سبب بننے جار رہی ہے مزدور رہنماؤں نے کہا کہ حق کیلئے آوازاٹھانے پر اداروں میں یونین رہنماؤں کو انتقامی کارروائیوں کا نشانہ بنایا جا رہا ہے محکمہ سی اینڈ ڈبلیومیں پی ڈبلیو ڈی ایمپلائز یونین کے صدر اور محکمہ بی ڈی اے ایمپلائز یونین کے صدر کو مزدوروں و ملازمین کے جائز مطالبات پرآواز بلند کرنے کی پاداش میں وزراء اور بیورو کریسی کی جانب سے شوکاز نوٹس کا اجراء لیبر قوانین کی خلاف ورزی اور عدالتی فیصلوں کیخلاف ان فیئر لیبر پریکٹس کے زمرے میں آتا ہے انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں ملازمین و مزدوروں کے حقوق کیلئے جدوجہد کرنیوالے مزدور رہنماؤں کیساتھ بلوچستان بھر کے مزدور کھڑے ہیں صوبائی وزیر مواصلات و تعمیرات اور چیئر مین بی ڈی اے نے مزدور دشمن رویہ ترک نہ کیا تو صوبائی حکومت کے مزدور دشمن اقدامات کیخلاف کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں احتجاج کی کال دیں گے، مزدور رہنماؤں نے کہا کہ بلوچستان میں مسائل کے حل کیلئے مضبوط اور منظم بنیادوں پر جدوجہد ہی واحد راستہ ہے بلوچستان لیبر فیڈریشن صوبے میں ملازمین کیساتھ جاری نا انصافیوں مہنگائی بیروزگاری اور دیگر مسائل کے حل کیلئے جلد احتجاج کی کال دے گی۔