بلوچستان میں امدادی کارروائیوں کیلئےمولانا عبد الواسع وزیر اعظم کا نمائندہ خصوصی مقرر

اسلام آباد (ڈیلی گرین گوادر)وزیراعظم شہباز شریف نے بلوچستان میں امدادی کارروائیوں کے لئے وفاقی وزیر ہاؤسنگ مولانا عبد الواسع کو اپنا نمائندہ خصوصی مقرر کر دیا۔ نوٹیفیکیشن کے مطابق وزیراعظم نے بلوچستان کے اضلاع شیرانی، موسی خیل اور صوبہ خیبرپختونخوا کے ضلع ڈی آئی خان کے جنگلات میں آگ بجھانے کی کارروائیوں میں اشتراک عمل بہتر بنانے کیلئے یہ اقدام اٹھایا ہے۔نوٹیفکیشن کیمطابق مولانا عبد الواسع امدادی کوششوں میں وفاقی اور صوبائی اداروں کے درمیان مشترکہ کوششوں کو مربوط بنائیں گے،وزیراعظم نے تمام وفاقی اور صوبائی محکموں کو اپنے نمائندہ خصوصی کے ساتھ مکمل تعاون یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے