بلاول بھٹو زرداری عالمی سطح پر ایک مقبول رہنماء کے طور پر ابھر رہے ہیں، کرن بلوچ
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) پاکستان پیپلز پارٹی کی سینئر رہنماء کرن بلوچ نے ایک بیان میں پارٹی کے چیئرمین اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کو کامیاب دورہ امریکہ اورپاکستان کا موقف بھرپور انداز میں پیش کر نے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری نے امریکی وزیر خارجہ سے ملاقات اور میڈیا سے گفتگو کے دوران بہت خود اعتمادی کیساتھ ملکی مفاد کے مطابق دلیرانہ انداز میں پاکستان کا موقف پیش کیا جسے ہر سطح پر بھرپور پذیرائی ملی، اس سے یہ بات ثابت ہوتی ہے کہ بلاول بھٹو زرداری عالمی سطح پر ایک مقبول رہنماء کے طور پر ابھر رہے ہیں، ان کی تقریر میں انکے نانا شہید ذولفقار علی بھٹو اور شہید بی بی بینظیر بھٹو کی جھلک نظر آئی اور مستقبل میں وہ بھرپور انداز میں پاکستان کی قیادت کرینگے،انہوں نے کہا کہ وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے اپنے عظیم نانا اور عظیم والدہ کی یاد تازہ کر دی،سلامتی کونسل میں کشمیر کے لئے ایک بار پھر بھٹو کی آواز گونج اٹھی، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا خطاب کشمیری عوام کے دل کی آواز ہے،بلاول نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی بربریت کے خلاف موثر آواز اٹھائی،انہوں نے کہا کہ عالمی معاشی جنگ میں آزادی کی حقیقی جدوجہد شروع ہو چکی ہے درآمدات پر پابندی لگانے سے ہمارا ملک خود کفیل ہو جائے گا اور ہماری برآمدات میں زبردست اضافہ ہو گا۔