وفاقی بجٹ 10 جون کو پیش کیا جائے گا

اسلام آباد(ڈیلی گرین گوادر) مالی سال 23-2022 کا وفاقی بجٹ 10 جون بروز جمعہ قومی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے 10 جون کو وفاقی بجٹ قومی اسمبلی میں پیش کرنے کی منظوری دے دی ہے، بجٹ وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسمایعل پیش کریں گے، قومی اسمبلی میں پیش کرنے کی منظوری کے بعد اس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

سیکرٹری خزانہ نے سیکرٹری کابینہ کو خط لکھا ہے کہ بجٹ تجاویز کی منظوری کیلئے کابینہ اجلاس 10 جون کو طلب کیا جائے۔ذرائع کے مطابق بجٹ میں ٹیکس آمدن کا ہدف 7225 ارب روپے رکھے جانے کا امکان ہے، ترقیاتی بجٹ کا حجم 700 سے 900 ارب روپے رکھے جانے کا امکان ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے